فائنل کونسی دو بڑی ٹیمیں کھیلنے جا رہی ہیں ،برطانوی ہائی کمشنر کا بڑا دعویٰ

04:54 PM, 10 Nov, 2021

اسلام آباد:پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ترنر نے اپنے ٹوئٹ میں امکان ظاہر کیا کہ اس ہفتے انگلینڈ اور پاکستان کا فائنل مقابلہ ہوگا ،دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان امید ہے بہترین مقابلہ ہوگا ۔

برطانوی ہائی کمشنر کر سچن ترنر نے پی سی بی کے جوابی ٹوئٹ میں کہا مجھے امید ہے کہ اس ہفتے انگلینڈ اور پاکستان کا فائنل مقابلہ ہو گا،دونوں ٹیمیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور اگر فائنل ہوا تو شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

کرسچن ترنر نے مزید کہا 2022 میں برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں اضافی ٹی 20 میچ بھی شامل ہو نگے۔

گزشتہ روز برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن نے لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سے اہم ملاقات کی جس میں اعلان کیا گیا کہ  پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز جو ہم نے رواں سال کھیلنا تھے وہ اور دو اضافی ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے۔

مزیدخبریں