لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت و سیکرٹری صحت کو ہدایات ، کہا میڈیکل سٹورز پر بخار کی میڈیسن کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ مریضوں کو بخار کی میڈیسن کی دستیابی میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے ۔
عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام میڈیسن کمپنیوں اور سٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں ۔ میڈیسن کی طلب و رسد کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے ۔ بخار کی میڈیسن کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور میڈیسن کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا ۔
حکومتی اقدامات سے میڈیکل سٹورز پر بخار کی میڈیسن دستیاب ہے ۔ وزیراعلیٰ کو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیلی فون پر بریف کیا ، کہا بعض لوگوں نے حقائق کو مسخ کر کے پراپیگنڈا کیا ، بخار کی دوائی کی کوئی قلت نہیں ۔