ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، ویرات کوہلی کی تنزلی

03:11 PM, 10 Nov, 2021

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان چھٹے نمبر پر ہیں تاہم باؤلرز اور آل راؤنڈرز میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ 
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، ڈیوڈ ملان دوسرے، ایڈن مارکرم تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، لوکیش راہول پانچویں، محمد رضوان چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، ویرات کوہلی آٹھویں، جوز بٹلر نوویں اور ریسی وینڈرڈوسن دسویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں وانیندو ہسارانگا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ تبریز شمسی دوسرے، عادل راشد تیسرے، راشد خان چوتھے، ایڈم زامپا پانچویں، مجیب الرحمان چھٹے، اینرچ نورجے ساتویں، جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، ٹم ساؤتھی نوویں اور کرس جورڈن دسویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، وانیندو ہسارانگا تیسرے، گلین میکس ویل چوتھے، ذیشان مقصود پانچویں، جے جے سمٹ چھٹے، ایڈن مارکرم ساتویں، خاور علی آٹھویں، مچل مارش نوویں اور لائم لیونگ سٹون دسویں نمبر پر ہیں۔ 

مزیدخبریں