محمد حفیظ اور شعیب ملک ریٹائرمنٹ پر جو بھی فیصلہ کریں، قوم قبول کرے: وسیم اکرم 

محمد حفیظ اور شعیب ملک ریٹائرمنٹ پر جو بھی فیصلہ کریں، قوم قبول کرے: وسیم اکرم 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم کا ماننا ہے کہ سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک جب تک فٹ اور کارکردگی دکھا رہے ہیں، انہیں کھیلتے رہنا چاہئے۔ 
وسیم اکرم نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔ اگر وہ جسمانی طور پر فٹ ہیں اور ایسے ہی کارکردگی دکھاتے رہیں جیسی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں دکھا رہے ہیں، تو انہیں کھیلتے رہنا چاہئے۔ ریٹائرمنٹ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کریں، قوم کو اسے قبول کرنا چاہئے۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران جب اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ اس وقت ورلڈکپ میچز پر ہے اور میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ 
دوسری جانب محمد حفیظ پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں جن کا کہنا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ وقت تک پاکستان کی خدمت رکنا چاہتا ہوں اور ریٹائر ہونے سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔