دبئی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کیساتھ مقابلہ بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پاور پلے بہت اہم ہوتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی بہت اچھی فارم میں ہیں لہٰذا ان کیساتھ مقابلہ فیصلہ کن بھی ہو سکتا ہے۔ آسٹریلین ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کومنز بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
جوش ہیزل ووڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 4 وکٹیں حاصل کر کے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی کو یقینی بنایا جبکہ مچل سٹارک ٹورنامنٹ میں اب تک سات وکٹیں حاصل کر چکی ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ہمارے باؤلرز بھی اچھی فارم میں ہیں۔
پیٹ کومنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نئی گیند کیساتھ شاندار کارکردگی دکھاتے رہے ہیں اور جس طرح انہوں نے حریف ٹیموں کو دباؤ میں رکھا، پوری ٹیم اس سے بہت خوش ہے، یہ ایک ورلڈ کلاس تکون ہے۔ ہر کسی نے اس ایونٹ کیلئے آسٹریلیا کو بھلا دیا تھا مگر ٹیم نے اس بات کو ہی موٹی ویشن کے طور پر لیا اور کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
سیمی فائنل میں شاہین آفریدی سے مقابلہ اہم ہو گا: ایرون فنچ
02:08 PM, 10 Nov, 2021