ملک کے چاروں صوبوں سے انتظامی افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

10:55 AM, 10 Nov, 2021

لاہور: ملک کے چاروں صوبوں سے انتظامی افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، افسران کے تبادلے روٹیشن پالیسی کے تحت کئے گئے ۔ تقررو تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تبدیل ہونے والے تمام افسران کو فوری طور پر تاحکم ثانی نئی پوسٹنگ کا حکم دے دیا گیا ۔ گریڈ 20 کے ندیم احمد ابڑو کی خدمات پنجاب سے سندھ کو دے دی گئیں ، گریڈ 19 کے محمد سلیم کا گلگت بلتستان سے سندھ میں تبادلہ کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کے آغا محمد یوسف کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔ گریڈ 20 کے سلیمان سلطان رانا کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔

گریڈ 20 کے افتخار علی ساہو کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کی سارہ اسلم کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر حکومت بلوچستان کے سپرد کر دی گئیں ۔ گریڈ 20 کی فرح مسعود کو پنجاب حکومت سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔ گریڈ 20 کے لفیٹیننٹ ریٹائرڈ اسلام زیب کی خدمات خیبر پختونخوا سے واپس لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔

اس کے علاوہ گریڈ 20 کے سید حسن نقوی کو سندھ حکومت سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت ، گریڈ 20 کی نورین بشیر کو جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن راولپنڈی سے تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے زاہد علی عباسی کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے کر انہیں اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت ، گریڈ 20 کے خالد حیدر شاہ کا تبادلہ سندھ سے خیبر پختونخوا کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے کاظم حسین جتوئی کو سندھ سے خیبرپختونخوا تبدیل کر دیا گیا ۔

گریڈ 20 کی نشیتہ مریم محسن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے عاطف رحمان کا تبادلہ خیبرپختونخوا سے سندھ تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے مینجنگ ڈائریکٹر واپڈا خالد سلیم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے علی حسین ملک کی خدمات اسلام آباد سے واپس لے کر جنوری 2022 سے سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئیں ، گریڈ 20 کی ڈاکٹر انیلہ سلمان کی خدمات یکم جنوری 2022 سے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئیں ۔

گریڈ 20 کے علی طاہر کی خدمات پنجاب حکومت سے لے کر بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مقصود احمد کا تبادلہ سندھ سے پنجاب کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے نعیم احمد شیخ کو سندھ سے پنجاب تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے محمد کریم خان کو خیبرپختوانخوا سے سندھ تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے ثاقب اسماعیل میمن کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے کر خیپر پختونخوا کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے محمد نعمان صدیقی کا تبادلہ سندھ سے خیبرپختوانخوا کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے محمد زبیر دریشک کی خدمات پنجاب سے سندھ کے حوالے کر دی گئیں ۔

گریڈ 20 کے عبدالغفور آفریدی کا تبادلہ خیبر پختونخوا سے سندھ کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے جاوید اکبر ریاض کو سندھ سے پنجاب تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے سید خرم علی کو پنجاب سے سندھ تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے محمد یونس چانڈیو کی خدمات خیبرپختونخوا کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے زعیم اقبال شیخ کو پنجاب سے سندھ تبدیل کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے عبداللہ شیخ کو سندھ سے خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے احمد ارسلان ملک کو پنجاب سے خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے عمر شاہد حامد کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔

گریڈ 20 کے احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بلوچستان تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے مسرور عالم کولاچی کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے شہزاد اکبر کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے سہیل اختر کا تبادلہ پنجاب سے سندھ کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے ڈاکٹر انعام وحید خان کی خدمات پنجاب حکومت سے سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔

مزیدخبریں