سمت پٹیل کو لاہور قلندرز کے ننھے پرستار کی یاد ستانے لگی، پلے آف میں ساتھ رکھنے کا مطالبہ

09:48 PM, 10 Nov, 2020

لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے بقیہ میچز   کا آغاز 14 نومبر کو کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو کراچی پہنچنے والوں میں ملتان سلطان کے کوچ اینڈی فلاور سمیت عمران طاہر ، پشاور زلمی کے فاف ڈوپلیسی اور ہارڈیس ولجوئین شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سمت پٹیل بھی کراچی پہنچ چکے اور آتے ہی انہیں قلندرز کے ننھے پر ستار کی یاد ستانے لگی۔ پاکستان پہنچتے ہی لاہور قلندر کے لکی فین کے لیے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لاہور قلندرز سے سوال کیا کہ وہ چھوٹا بچہ کدھر ہے جو ہمارے ہارنے پر بہت رویا تھا؟ انہوں نے کہا جب وہ ہمارے ساتھ آیا تو ہم میچزز جیتنے لگ گئے تھے ۔ سمت پٹیل نے ننھے پرستار احد کوپلے آف میں بھی ساتھ لانے کا مطالبہ کیا۔جس پر سی او او ثمین رانا نے جواب دیا کہ کہ وہ کراچی میں ہی ہو گا۔ 


خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے پرستار کی قلندرز کی لگاتار شکست کے باعث دلبرداشتہ ہو کر رونے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ننھے پرستار کو لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ نے ڈھونڈ کر ساتھ رکھنا شروع کر دیا تھا۔ننھا پرستار قلندرز کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا کہ ہر میچ میں اس کی حاضری پر قلندرز کی جیت ہوئی۔

مزیدخبریں