پاکستان بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری کی پیشنگوئی

Meteorological Department, First Rain of Winter
کیپشن: Image Source : File Photo

اسلام آباد: ہفتہ سےبالائی علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشین گوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  مغربی ہواؤں کاسلسلہ جمعہ کوبالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشین گوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کاسلسلہ جمعہ کوبالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور بارش لانےوالا یہ سلسلہ پیر تک ملک کےبالائی علاقوں پر رہےگا۔جمعہ سےپیر تک گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ جمعہ سےاتوارتک چترال ،ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کاامکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ اوراتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پرموسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی بھی کر دی۔ 


محکمہ موسمیات نے جمعہ سےاتوار تک بونیر،کوہستان،مانسہرہ میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشنگوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ایبٹ آباد،ہری پور،چارسدہ، مردان اور پشاورمیں جمعہ سےاتواربارش کاامکان ہے۔بھکر،لیہ، بنوں اورڈی آئی خان میں بھی جمعہ سےہفتہ کےدوران ہلکی بارش متوقع ہے۔  جمعہ سے شروع ہونے والا بارش کا یہ سلسلہ اسلام آبادسے ہوتا ہوا  پنجاب میں داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سےپیراسلام آباد،راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، خوشاب سرگودھا اور فیصل آبادمیں تیزہواکےساتھ بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر تک حافظ آباد، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش بارانی علاقوں میں گندم کی فصل کی بوائی کیلئے فائدہ مندہو گی۔