اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر کورونا ویکسین کے ٹرائل پر کام کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا ہے کہ خطے میں امن بحال کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
پاکستان نے ہمیشہ افغان مسلے کے سیاسی حل کی کوشش کی ہے ، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہوا ہے ۔امریکہ ، طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ ہماری حکومت کا حصہ ہے ۔ دنیا میں کورونا سے پانچ کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوئے ہیں ۔ پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکا ر ہے ۔
پاکستان اور چین کورونا ویکسین کے ٹرائل پر کام کررہے ہیں ۔ ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آزادی رائے کے حق میں کسی بھی مذہب کی توہین برداشت نہیں ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا میں چین کی جانب سے تعاون کو سراہتے ہیں ، عالمی مالیاتی اداروں جی 20 کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے ۔ گزشتہ دو دہائیوں میں ایس سی او نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔
ممالک میں کشدیگی کم کرنے کے لیے پرامن طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے ۔