پاکستانی عمرہ زائرین کی 8 ماہ بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری ، رقت آمیز مناظر 

Attendance of Pakistani Umrah pilgrims at Roza 8 months later, tender scenes
کیپشن: فائل فوٹو

مدینہ منورہ : عالمی وبا کے بعد سعودی حکومت کی جانب سے پابندیاں  نرم ہونے کے بعد حرمین شریفین اور  مسجد نبوی ﷺ  کو  بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ 

سعودی میں تقریباََ 8 ماہ بعد غیرملکی عمرہ زائرین کی آمد نے ایک سماں باندھ دیا  ہے ۔ عمرہ زائرین کو 8 ماہ بعد مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کا موقع ملا ۔ 

عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا سے آنے والے عمرہ زائرین نے آٹھ ماہ بعد جب روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کی تو آنکھیں نم ہو  گئیں ۔ اس موقع پر مسجد نبوی ﷺ  کے ٹی وی پر رقت آمیز مناظر نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آبدیدہ کردیا ۔ 

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے  ایس پی اے نے اپنی خبر میں بتایا کہ مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے تمام نمازیوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی موثر انتظامات کیے  ہیں ۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے تمام صحنوں ، فرش ، اوردروازوں کی سینی ٹائزینگ جدید طریقہ کار سے کی جارہی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینی ٹائزر بھی ماحول دوست استعمال کیا جارہاہے ۔ 

سعودی عرب کے خبررساں  ادارے کے مطابق عمرہ سیزن سے اب تک انتظامیہ نے مسجد میں نو لاکھ بیس ہزار نمازیوں اور چار لاکھ آٹھ ہرزا ئرین  کی آمدو رفت کے انتظامات کیے ہیں ۔ 

عمرہ زائرین نے اس موقع پر عالمی وبا کے خاتمے کے لیے دعائیں کیں ۔