پنجگور ایئرپورٹ : پی آئی اے کا طیارہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوا

08:53 PM, 10 Nov, 2018

کوئٹہ : پنجگور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے رن وے سے پھسل گیا ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ رن وے سے پھسلنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا ، حادثہ پنجگور ہوائی اڈے پر پیش آیا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی بڑی وجہ طیارے کے ٹائوں کا پھٹنا تھا ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے کچےکے علاقے میں اترا ۔

پی آئی اے کی پرواز 517 کراچی سے پنجگور ائیرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی کہ لینڈ نگ کے دوران بریک نمبر ایک نے اچانک کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے طیارے کا رخ فوری طور پر کچے کی طرف کر دیا گیا  ، ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر طیارے میں 43 افراد سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

مزیدخبریں