ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسٗلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے:شاہ محمود قریشی

07:53 PM, 10 Nov, 2018

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب کے مقدمات سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ افغان امن عمل کے لیے خطے کی دیگر قوتوں کا تعاون بھی حاصل کی جائے ، روس بھی خطے کا اہم ملک ہے اور اس کا افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم کردار ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، نیب مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے سے ہیں ، اس لیے نیب کی موجودہ کارروائیوں سے پی ٹی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں  ہے۔

مزیدخبریں