کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جمال کمال نے سائبیرین پرندوں کے غیرقانونی شکار کو نوٹس لے لیا ، ڈپٹی کمشنر کو ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں سائبیرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اس سلسلے میں فوری ایکشن کی ہدایات جاری کی ہیں ، نامعلوم افراد نے نوشکی میں دو سو سے زائد پرندوں کا شکار کیا جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔