لاہور:وزیراعظم عمران خان نے شیلٹرہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیلٹرہوم بے سہارا اورغریب افراد کے لیے بنایا گیا ہے،رات کو کھلے آسمان تلے سونے والوں کیلئے لاہور میں 5 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی،ان پناہ گاہوں میں مکمل سہولیات میسر ہوں گی ۔ہم 100دن کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ حکومتیں چلتی رہتی ہیں لیکن فلاحی منصوبوں پر کام کرنے سے خوشی ہوتی ہے ، آنیوالے دنوں میں غربت ختم کرنے کیلیے ایک پیکیج لےکر آئیں گے،غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے،کردارکی وجہ سے ہی انسان فرشتوں سے بلندمرتبہ حاصل کرتاہے،پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جو دنیا میں مثال ہوگا، احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل کرنا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم دنیا کے عظیم مفکرین میں سے تھے،انسان اشرف المخلوقات ہے لیکن جب یہ گرتا ہے تو حیوان سے نیچے آ جاتا ہے،مفلس لوگوں کو دیکھ کر جس کے دل میں رحم نہ آئے وہ انسان ہی نہیں،میں نے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا،عثمان بزدارکا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں بجلی نہیں،جنوبی پنجاب میں ترقی کیلئے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کاتصوربن چکاتھا،جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولیات کی بھی کمی ہے،ہمارا ملک صرف ایک مقصد کے لیے بنا تھا،احساس اوررحم کے جذبے کے تحت شیلٹرہوم بنانےکافیصلہ کیا،ملک بحران سے نکل گیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ احساس اوررحم کے بغیرکوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا،ہم وسائل نہیں احساس کی کمی کاشکارہیں،حکومت میں آتےہی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے۔