وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کفایت شعاری کی مہم پر نکل پڑ ے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کفایت شعاری کی مہم پر نکل پڑ ے
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کفایت شعاری کی مہم پر نکل پڑ ے ہیں.

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران سندھ کابینہ نے تین سال تک نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں سرکاری افسران کیلئے گاڑیوں کی نئی پالیسی بناناچاہتاہوں، گریڈ 17 کے افسرکولیز پرگاڑی خریدکردی جائے، سرکاری افسرخودگاڑی کی اقساط اداکرے،مرمت کےاخراجات بھی برداشت کرے، اقساط پوری ہونے پرگاڑی متعلقہ افسر کے حوالے کر دی جائے۔