بھارت میں برقی ٹرین کا انجن خود بخود چل پڑا

11:17 PM, 10 Nov, 2017

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ڈرائیور نے خود بخود چل پڑنے والے الیکٹرک ٹرین کے انجن کوموٹر سائیکل پر 13 کلو میٹرتک تعاقب کرکے کوئی حادثہ رونما ہونے سے پہلے روک لیا۔

چنائی ممبئی الیکٹرک ٹرین کے انجن کو مہاراشٹر کے واڈی جنکشن پر ٹرین سے الگ کرکے ایک دوسرے ٹریک پر کھڑا کیا گیا اور اس کی جگہ ڈیزل انجن لگایا گیا۔ علیحدہ ہونے والے انجن کا ڈرائیور جیسے ہی اس سے نیچے اترا انجن خود بخود چل پڑا۔ریلوے حکام نے فوری طور پر اس کے راستے میں آنے والے سٹیشنوں کے عملہ کو خطرہ سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ لائن خالی کرنے کی ہدایت کی۔

اس دوران ڈرائیور نے بالکل فلمی انداز میں ایک موٹر سائیکل پر انجن کا تعاقب شروع کردیا اور 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ایک مقام پرانجن کی رفتار کم ہونے پر کود کر اس میں سوار ہوگیا اور اسے روک دیا۔

مزیدخبریں