برسلز :امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے نیٹورکن ممالک اور بھارت کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں
برسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا حکمت عملیعلاقائی فورسز کو دوبارہ متحد اور منظم کرنے پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے امریکہ نے ہمیشہ پاکستان پر دباؤ ڈالا ہے اور ہم بھارت کیساتھ اس آغاز کے خواہاں ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گا خطے کا ہر ملک ایک ہی میوزک شیٹ پر کام کو یقینی بنائے جسکا مطلب دہشتگردوں کو کئی بھی محفوظ ٹھکانہ نہ ملنا ہے
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اولین ذمہ داری پاکستان کی ہے کہ وہ افغانستان سرحد س ملحقہ علاقوں میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر ختم کردے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ انتہائی اہم ہے کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے مکمل خاتمے کے لئے ملکر کام کریں ۔