برسلز : یورپی یونین نے لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔آئندہ پیر کے روز یورپی وزرائے خارجہ ان پابندیوں کو حتمی شکل دے دیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں وینزویلا حکومت کو ہتھیاروں اور جاسوسی کے آلات کی فراہمی معطل کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت ان ہتھیاروں اور آلات کا استعمال اپوزیشن کے خلاف کر رہی ہے۔