سکائپ نے سمارٹ فون صارفین کیلئے نئے ایفیکٹس متعارف کروا دیئے

07:30 PM, 10 Nov, 2017

کیلی فورنیا : ویڈیو کالز کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ ”سکائپ “ نے سمارٹ فونز میں فوٹوز اور ہائی لائٹس کے لیے ایفکٹس متعارف کروا دیئے۔

سکرین کے اوپر مو جود میجک وینڈ بٹن کے اس فیچر کو زیادہ پرسنلائز کیا جا سکتا ہے۔فوٹوز کے ایفکٹس تصاویر اور سیلفیز کے لیے الگ الگ کسٹومائز کیے جا سکتے ہیں۔ یعنی فرنٹ کیمرہ اور بیک کیمرے سے بنائی گئی تصاویر کے لیے الگ الگ ایفکٹس کسٹومائز کیے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سادہ طریقے سے دائیں اور بائیں سوائپ کر کے کیپشنز اور ماسک تک پہنچا جا سکتا ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ تبدیلیاں چھٹیوں اور ہفتے کے دنوں کی مناسبت سے ہوتی ہیں۔

اس فیچر سے ایڈٹ کی ہوئی تصاویر سکائپ فار موبائل میں پرائیویٹ چیٹ، گروپ چیٹ اور ہائی لائٹس میں شیئر کی جا سکتی ہیں۔مائیکروسافٹ نے یہ اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔ بس ایک بار ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنے سے سٹیکرز اور ایفکٹس کے فیچر ز استعمال کیےجا سکتےہیں۔

مزیدخبریں