نیویارک: گزشتہ ماہ آئی او ایس 11 ، آئی او ایس 10 کی جگہ لے کر آئی فونز اور آئی پیڈز کا مقبول ترین ورژن بن گیا۔ اب تک یہ ورژن 52 فیصد آئی ڈیوائسز پر انسٹال ہو چکا ہے۔
اس سال آئی او ایس 11 کے مقبول ہونے کی شرح پچھلے سال کے آئی او ایس 10 کے مقابلے میں کافی سست ہے۔ پچھلے سال اکتوبر کا مہینا ختم ہونے سے پہلے ہی آئی او ایس 10 ورڑن 60فیصد آئی ڈیوائسز پر انسٹال ہو چکا تھا۔آئی او ایس 11 کی حامل ڈیوائسز بڑھنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس سال لوگ نئے فون خرید رہے ہیں۔ آئی فون ٹین تو گزشتہ دنوں ہی لانچ ہوا ہے، جس کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایپل کی بہت سی ڈیوائسز ایسی ہیں، جن میں آئی او ایس 11 انسٹال نہیں کیا جائے گا۔ ان میں آئی فون 5، 5 سی اور آئی پیڈ4 شامل ہیں۔