ڈھاکا:ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے روانہ کئے گئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے روانہ گیا گیا امدادی سامان کی دوسری کھیپ بنگلہ دیش کے اوکٹاو قصبے پہنچ گئی۔ امدادی سامان خوردنی اشیاءکے پیکٹ پر مشتمل ہے۔ تیکا کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اراکان صوبائی انتظامیہ کے تعاون سے خوردنی اشیاءکو مستحق پناہ گزینوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
امدادی سامان کو علاقے تک پہنچانے میںلاجسٹک امداد فراہم کرنے والے اراکان صوبائی انتظامیہ کے حکام نے کہا ہے کہ نیک مقاصد کے ساتھ بھیجی جانے والی ہر طرح کی امداد کو محتاج افراد تک پہنچانے والے ترکی کو مستقبل میں بھی ہر قسم کی لاجسٹک حمایت فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت بنگلا دیش میں 8 لاکھ سے زیادہ روہنگیا مہاجرین موجود ہیں۔