سرگودھا: جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع کر دیا گیا.
نادرہ کی جانب سے بھجوائی گئی فہرستوں کی تصدیق بابت ڈویژنل کمیٹی کی چھان بین مکمل ہونے پر پولیس کو ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کیلئے استغاثہ جات بھجوانے کا آغاز ہو گیا ہے.
پولیس کے مطابق, استغاثہ جات جوں جوں موصول ہو نگے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ابتدائی طور پر گزشتہ روز 161 شمالی کے غلام یاسین، 120 جنوبی کے غلام عباس، 119 جنوبی کے غلام مرتضیٰ کے خلاف مقدمات در ج کئے گئے ہیں۔