کندیاں:جہاں بجتی ہیں شہنائیاں وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں بیٹی کی رخصتی والے دن ہی باپ چل بسا ۔
تفصیلات کے مطابق کندیاں کا منیر احمد زرگر گذشتہ دنوں اپنی بیٹی کی شادی کے کارڈز اپنے رشتہ داروںکو دینے واں بھچراں جا رہا تھا کہ جہاز چوک پر حادثے کا شکار ہو گیا جسے پنڈی ریفر کیا گیا آج اسکی بیٹی کی بارات واں بھچراں سے کندیاں آئی تھی کہ فوتگی کی اطلاع مل گئی جس پر رخصتی نہ ہو سکی۔
خوشیوں سے بھرا دولہا اور دلہن دونوں کا گھرانہ ماتم میں بدل گیا مرحوم کی نمازہ جنازہ کندیاں میں ادا کی گئی جس میں دونوں طرف کے باراتیوں نے بارات کی بجائے جنازہ میں شرکت کی ۔