لاہور: سابق گورنر کی بیٹی سارا تاثیر نے کہا ہے کہ میرے والد کی عمر بھر کی کمائی پر شہریار نے ڈاکہ ڈالا ہے ۔ شہریار نے دھوکے اور فراڈ کے ساتھ ڈیلی ٹائم نیوز پیپر کی پبلشنگ اپنے نام کروا لی ہے ۔ میری سوتیلی ماں آمنہ نے جعلی کاغذات بنوا کر کاغذات پر میرے بھائی، بہن اور میرے جھوٹے دستخط کئے اور لاہور ڈی جی پی آر کے دفتر میں جمع کروا دئیے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب بھی کوئی ملکیت کسی کے نام پر کی جاتی ہے وہاں پر تمام فریقین کا ہونا لازمی ہوتا ہے لیکن ہم سے کبھی بھی کسی کو نہیں بلایا گیا ۔
انہوں نے مزید بتایا اس سازش کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں چلنے دیا گیا لیکن جب ہمیں پتہ چلا تو ہم نے لاہور ڈی جی پی آر سے رابطہ کیا اس نے بھی ہماری بات نہیں سنی اور ہماری بات کو ٹال دیا ۔ لاہور ڈی جی پی آر بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں