خیبر پختونخواہ حکومت نے رکشوں سے نازیبا تصاویر مٹانے کی مہم تیز کر دی

خیبر پختونخواہ حکومت نے رکشوں سے نازیبا تصاویر مٹانے کی مہم تیز کر دی

فحاشی کے خلاف خیبرپختونخواہ حکومت کا بڑا اقدام باقی صوبوں پربازی لے گیا

پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے خاص احکامات کے تحت ٹریفک پولیس نے رکشوں پر بنائی گئی نازیبا ، فلمی ہیرو ، ہیروئین کی تصاویر کو مٹانے کی مہم کا آغاز کر دیاہے ۔ اس سلسلے میں پشاور سے مہم کا آغاز کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہری کی طرف سے نازیبا اشتہارات اور فلمی ستاروں کی تصاویر والے رکشوں کے خلاف مہم شروع ہوئی ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اس مہم کو اس لیے بھی شرو ع کیا ہے ان کو خواتین کی طرف سے متعدد شکایات ملی ہیں ۔

ٹریفک پولیس حکا م کا مزید کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیورز بھی اس مہم میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی محنت کو سراہ رہے ہیں ، اور آئندہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروا رہے ہیں ۔ واضح پشاور پولیس نے اب تک سینکڑوں رکشوں سے نازیبا تصاویر پر کالا پینٹ کر کے نازیبا تصاویر مٹا چکے ہیں ،