ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری سکوں کے اجراء کی منظوری

12:57 PM, 10 Nov, 2017

اسلام آباد: ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 ہزار یادگاری سکوں کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کابینہ نے سٹیٹ بینک کو زیڈ ٹی بی ایل اور ایچ بی ایف سی کے شیئرز خریدنے کی اجازت بھی دے دی ۔ شیئرز کی خریداری کا مقصد دونوں اداروں کے حاصل کردہ قرض کو چکانا ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 ہزار یادگاری سکوں کے اجراء کی منظوری بھی دی۔ ڈاکٹر رتھ فائو کے نام سے جاری ہونے والے سکے کی مالیت 50 روپے ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں