افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا

افغانستان نے پاکستان کو انڈر 19 میچ میں عبرتناک شکست دیدی

12:33 PM, 10 Nov, 2017

کوالالپور: ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ قومی ٹیم مقرہ 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی ۔

ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم ڈھیڑ ہو گئی .افغانستان نے پاکستان کو بدترین شکست دے دی .افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی .پوری قومی ٹیم 57 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی .قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑی اسکور کو زحمت دیے بغیر صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ ٹاپ تھری بلے باز بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔افغانستان کی جانب سے منیب نے 10 اوورز میں 23 رنز دیکر 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا ۔

پاکستانی ٹیم کی پلائینگ الیون میں  محمد عارف ، محمد حماد خان ، عبداللہ شفیق ، محمد محسن خان،روحیل نصیر ، سعد خان ،محمد طہٰ ، حسن خان (کپتان) ، شاہین آفریدی، محمد اشعر قریشی اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

افغانستان نے 58 رنز کا معمولی ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 9 اوورز میں ہی عبور کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے محمد حماد شاہین آفریدی اور سعید خان نے ایک ایک وکٹ لی۔


مزیدخبریں