دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا :احسن اقبال

12:02 PM, 10 Nov, 2017

اسلام آباد:وزیرداخلہ احسن اقبال کا پولیس اکیڈمی میں تقریب سے خطاب ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں سے متاثر ہوا ہوں . وزیرداخلہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو ٹارگٹ دے دیا ہے کہ کسی بھی ایس ایچ او کی کمر کا سائز 36 انچ سے زیادہ نہ ہو۔ وزیرداخلہ احسن اقبال کہتے ہیں پاکستان کو بڑا چیلنج  درپیش ہے ۔نان اسٹیٹ ایکٹرز کی صورت میں درپیش ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے راستے پر چلتے رہتے تو پاکستان ایک متحد اور ترقی یافتہ ملک ہوتا۔

پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت سمٹ چکی ہے۔

مزیدخبریں