فرانس، خاتون کو عاشق سے ملنے کیلئے اغوا کا ڈراما کرنا مہنگا پڑ گیا

11:45 AM, 10 Nov, 2017

پیرس: فرانس میں ایک خاتون کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈراما کرنے کے جرم میں عدالت نے چھ ماہ قید کی معطل سزا سنائی ہے۔ اس خاتون کا یہ سب کرنے کا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔ 25  سالہ سینڈی گائی لارڈ انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی ایک کارکن ہیں اور عدالتی کارروائی میں بتایا گیا کہ ان کے اغوا کے جعلی واقعے کے باعث ایک ہیلی کاپٹر سمیت 50 فوجی انھیں ڈھونڈنے کے لیے حرکت میں آ گئے تھے۔

سینڈی گائی لارڈ پہلے ہی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں اور اپنے بوئے فرینڈ کے ساتھ رہتی ہیں تاہم یہ منصوبہ انھوں نے ایک تیسرے شخص کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بنایا۔ عدالت نے ان پر 5000 یورو کا جرمانہ عائد کیا اورانھیں ماہرِ نفسیات سے مدد حاصل کرنے کا حکم دیا۔

سینڈی گائی لارڈ کے بوائے فرینڈ نے جولائی میں پولیس کو اس وقت اطلاع دی جب سینڈی نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا اور کہا کہ انھیں ایک کالی کار کی ڈگی میں بند کر کے کہیں لے جایا جا رہا ہے۔

حکام نے ان کی تلاش 24 گھنٹوں تک جاری رکھی۔ تاہم ان کے بعد وہ خود ہی واپس منظر عام پر یہ کہتی ہوئی آ گئیں کہ ان کے اغوا کاروں نے انھیں بس ایسے ہی جانے دیا۔ اس موقعے پر اُن پر ذہنی دباؤ کے کوئی اثرات نہیں تھ بعد میں انھوں نے جب اپنی کہانی سنائی تو اس میں بھی متعدد بار تضاد پایا گیا جس کے بعد حکام کو شک ہوا کہ وہ چھوٹ بول رہی ہیں۔

جب پولیس نے ان سے پوچھ گچھ شروع کی تو انھوں نے اعتراف کیا کہ یہ سارا ڈراما انھوں نے اپنے ایک اور محبوب کے ساتھ رومانوی ویک اینڈ گزارنے کے لیے کیا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے نئے ساتھی اس ڈرامے میں ملوث نہیں تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں