ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی کی بریت کی درخواست مسترد

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے ظفر حجازی کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ عدالت نے مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے سے 29 نومبر تک شہادتیں طلب کر لیں۔

سابق چیئر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف شواہد ناکافی ہیں۔ ٹرائل سے پہلے انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں