لاہور: قومی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عماد وسیم اور عثمان شنواری کی جگہ پر کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا ،عماد کی جگہ زوہیب کپتانی کریں گے ، جبکہ عثمان کی ذمہ داری حماد اعظم سنبھالیں گے ۔
تفصیلات کے مطابقگیارہ نومبر سے روالپنڈی میں شروع ہونیوالے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں میں بڑی تبدیلیاں ہو گئیں۔ آل راؤنڈ ر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تو ٹورنامنٹ سمیت سے اور بی پی ایل سے بھی آؤٹ ہو گئے ان کی جگہ اسلام آباد ٹیم کی کپتانی زوہیب احمد کو سونپی گئی ہے ۔
جبکہ فاٹا ٹیم کے کپتان عثمان شنواری بھی انجری کے بعد ایونٹ سے ڈراپ ہوئے ان کی جگہ ایونٹ میں حماد اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے۔