ایشوریا کی تصویر کھنچنے پرابھیشک بچن نے فوٹوگرافر کو بلا کر کیا کہا ویڈیو منظر عام پر آگئی

ایشوریا کی تصویر کھنچنے پرابھیشک بچن نے فوٹوگرافر کو بلا کر کیا کہا ویڈیو منظر عام پر آگئی

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھیشک بچن نےایشوریا کی تصویر اتارنے والے فوٹوگرافر کو بلا کر کیا کہا ویڈیو منظر عام آتے ہی وائرل ہو گئی۔
منظر عا م پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا کا سکتا ہے کہ ایشوریا اور ابھیشک نے فیشن ڈزائنر منیش ملہوترا کے گھر منقعد ہو نے والی پارٹی میں شرکت کی ۔ پارٹی سے واپسی پر فوٹوگرافرز نے اداکارہ کی تصاویر اتارنی شروع کر دیں ۔


ابھیشک نے فوٹوگرافر کو بلا کر دریافت کیا کہ اس نے کوئی نا مناسب تصویر تو نہیں اتاری جس پر فوٹو گرافر نے یقین دہانی کروائی کہ کوئی ایسی تصاویر نہیں اتاری گئی۔ چاہے تو اداکار اس کی اتاری گئیں تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔