کراچی : چائے والے کے نام سے مشہور ارشد نے معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ کے بارے میں اہم بیان جاری کر دیا۔
ارشد چائے والے نے معروف ماڈل کے حق میں آواز اٹھائی جبکہ مردوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو پریشان کرنا ہمیشہ سے مردوں کا شیوہ رہا ہے۔میرے مطابق اس شخص نے ہی پہلے معروف پاکستانی اداکارہ کو پریشان کیا ہو گا جس کے نتیجےمیں اداکارہ نے ایسی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرڈالی ہو گی۔
ارشد چائے والے نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے ہمیں ویڈیو کے باعث ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک سنیپ چیٹ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ جہاز میں اپنی سیٹ کے پیچھے بیٹھے مسافر کی بغیر اجازت تصویر بنانے کی کوشش کررہی ہیں، جب کہ پیچھے بیٹھا مسافر ہانیہ کی اس حرکت سے سخت پریشان نظرآرہا ہے اور کوشش کررہا ہے کہ وہ فریم میں نظر نہ آئے۔