یوراج سنگھ نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں 25لاکھ جیت لئے

یوراج سنگھ نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں 25لاکھ جیت لئے

ممبئی: بھارتی آل راؤنڈر نے خوبرو بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کر کے 25 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا۔ اس موقع پر میزبان امیتابھ بچن نے دونوں سے مختلف سوالات کئے جس میں کرکٹ کا صرف ایک سوال شامل تھا۔

پروگرام سے جیتی گئی انعامی رقم یوراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کو دی جائے گی۔ کوئز شو میں یوراج سنگھ کینسر کیخلاف جنگ اور والدہ شبنم کے تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔

انہوں نے کرکٹ کی جانب راغب کرنے پر والد یوگراج کی بھرپور محنت پر بھی روشنی ڈالی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں