لاجواب کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا باکمال ڈانس

09:49 AM, 10 Nov, 2017

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ان دنوں اپنی بیٹنگ فارم کے حوالے سے سخت تنقید کی زد میں ہے ۔ سابق کرکٹر ان کی بڑھتی عمر کی وجہ سے انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں کیپٹن کول کے حوالے سے جانے والے دھونی نجی زندگی میں بالکل ایسے نہیں ہیں۔حال ہی میں دھونی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ جس میں وہ بولی وڈ فلم 'دیسی بوائز' کے گانے 'جھک مار کے' پر ڈانس اسٹیپ کرتے نظر آئے۔

ڈانس کرتے ہوئے دھونی بہت خوش دکھائی دیے ان ساتھ ساتھ  دھونی کی اہلیہ شاکسی بھی خاصی خوش نظر آئیں اور ان کا ہس ہس کر برا حال ہو گیا۔

مزیدخبریں