دنیا کا سب سے آلودہ دارلحکومت نئی دہلی

دنیا کا سب سے آلودہ دارلحکومت نئی دہلی

نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت نے بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کو دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت قرار دیا۔ بھارت میں ہر سال 25 لاکھ لوگ آلود گی سے متعلق بیماریوں سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

دہلی کی ہوا مناسب فضاء کے مقابلے میں 30 گنا زیادہ آلودہ ہو چکی ہے۔ دہلی کی فضاء میں سانس لینا ایسا ہی ہے جیسے ایک دن میں ایک شخص 45 سگریٹ پی لے۔ دہلی کے وزیرِ اعلی نے اپنے شہر کو گیس ہیٹر قرار دیا۔

یاد رہے گزشتہ سال جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا کے 80 فیصد شہری علاقوں میں فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت کی طے کردہ گائیڈ لائنز سے متجاوز ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں