ڈونلڈ ٹرمپ آج صدراوباما سے ملاقات کریں گے

11:21 AM, 10 Nov, 2016

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما اور  نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کےمطابق صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔ دونوں کی ملاقات آج اوول آفس میں ہوگی جس میں اقتدار کی منتقلی کے امور پر گفتگو کی جائےگی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ جان کیری نے محکمہ خارجہ کےحکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرمپ کو اقتدار کی منتقلی میں مکمل تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی پرہمیں فخر ہوگا۔

مزیدخبریں