فارم 45پر جیتنے والے  لوگ فارم 47میں ہارگئے،  فارم 47 کے ذریعے بننے والی وفاقی و صوبائی حکومت کونہیں مانتے: حافظ نعیم الرحمان

10:22 PM, 10 May, 2024

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ   فارم 47 کے ذریعے بننے والی وفاقی و صوبائی حکومت کونہیں مانتے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے   گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے کہاکہ  فارم 47 کے ذریعے بننے والی وفاقی و صوبائی حکومت کونہیں مانتے۔

ان کاکہنا تھا کہ  حالیہ الیکشن میں فارم 45پر جیتنے والے  لوگ فارم 47میں ہارگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی سب ایک دوسرے پر الزام دیتے ہیں۔ 

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن  خاندانی پارٹیاں ہیں ،  یہ صرف لوٹنے آتے ہیں۔  ایم کیو ایم نے شہرکراچی کاامن و امان تہس نہس کردیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  ایم کیوایم ایک سیٹ نہ جیت سکی توفارم 47سے کام لے کر سیٹیں دیں۔ مسلم لیگ ن  نے ان کو بھی ساتھ لے لیا،یہ سب جعلی حکومتیں ہیں ہم نہیں مانتے۔

مزیدخبریں