خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

08:04 PM, 10 May, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ آفتاب عالم نے سالانہ بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا، مالی سال 24-2023 کے بجٹ کا تخمینہ 1360 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
 بجٹ کے موقع پر اپوزيشن کی جانب سے واک آؤٹ  کیا گیا تاہم حکومتی اراکین کے منانے پر اپوزيشن اراکین ایوان میں واپس آگئے۔وزیر خزانہ نے اسمبلی اجلاس میں بجٹ تقریر میں کہا کہ نگران حکومت نے یکم جولائی سے 31 اکتوبر 2023 تک 4 ماہ کےاخراجات کی منظوری دی۔
 وزیرخزانہ نے بتایا کہ نگران حکومت نے یکم نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک مزید 4 ماہ کے اخراجات کی منظوری دی، موجودہ اسمبلی سے یکم مارچ سے 29 مارچ تک ایک ماہ کےاخراجات کی منظور لی گئی۔
آفتاب عالم نے کہا کہ جاری اخراجات کا تخمینہ 1059 ارب روپے ہے،جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 301 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں