کراچی :نیپرا نے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو ہدایات جاری کر دیں ۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا سمیت مختلف چینلزسے شکایات بھی موصول ہوئیں۔
اعلامیہ میں کہاگیا کہ پتہ چلا کہ امتحانی سیشنز کے دوران تقسیم کار کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کر رہی ہیں۔ تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کی تمام سرگرمیوں، خاص طور پر امتحانی پرچوں کی مدت کے دوران دوبارہ دیکھیں۔
نیپرا کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی صارفین کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھا جائے۔