آئر لینڈ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

06:57 PM, 10 May, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈبلن : آئرلینڈ نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلن میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل ہیں۔


 

مزیدخبریں