واش رومز کے دروازے کو ہاتھ سے نہیں اب  آواز سے کھولیں

06:21 PM, 10 May, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو:واش رومز کے دروازے کو ہاتھ سے نہیں اب  آواز سے کھولیں۔  جاپان میں ایسے پبلک ٹوائلٹ  ہیں کہ ا ن کے دروازے کو  ہاتھ لگا کر کھولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ  یہ  دروازہ آواز سے کھلے گا یعنی اگر  یہ کہاجائے کہ اوپن دی ڈور تو درازہ کھل جائے گا۔

اس منفرد خوبی کی وجہ سے  یہ پبلک ٹوائلٹ   سیاحوں کی بھرپور توجہ حاصل کررہے ہیں  کیونکہ ایک اور خوبی یہ بھی ہےکہ ان ٹوائلٹس میں ہر کام  آواز سے ہی ہوتا ہے۔ جاپان میں ہر چیز کی طرح بیت الخلا بھی ہائی ٹیک بنائے گئے ہیں جس میں ہاتھوں کے استعمال کی ضرورت کو کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ جراثیم لگنے کے خطرات سے بچا جاسکے۔

ٹوکیو شہر میں موجود یہ ٹوائلٹ ’کانٹیکٹ لیس‘ ہیں جس میں دروازے سے لیکر نل کھولنے تک ہر کام صرف وائس کمانڈ کی مدد سے کیا جاتا ہے، بیت الخلا کے سامنے آکر آپ کہیں کہ ’اوپن ڈور‘ تو دروازہ کھل جائے گا۔

ان ٹوائلٹس میں آپ اپنی مرضی کے میوزک سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ جسمانی معذوری کا شکار افراد بھی ان واش رومز کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈیلی سٹار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید ہائی ٹیک بیت الخلاء سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور ان کے لیے دلچسپ طریقے سے گائیڈڈ ٹور ترتیب دیے جا رہے ہیں جو سیاحوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔نیپون فائونڈیشن نے یہ منصوبہ 2020 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہر ایک کی بیت الخلا تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

مزیدخبریں