اروند کجریوال کی ضمانت پر رہائی کا حکم

  اروند کجریوال کی ضمانت پر رہائی کا حکم

ممبئی : اروند کجریوال کی ضمانت پر رہائی کا حکم  دیاگیا ہے۔ بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے وزیراعظم نریندرمودی نے ناقد اور اپوزیشن لیڈراروند کجریوال کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔
 

دہلی کے وزیر اعلی اور انتخابات میں مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کے ایک اہم رہنما اروند کجریوال کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا جس ایک مقصد انہیں انتخابی مہم سے دور رکھنا بھی تھا۔

ان کے ایک ساتھی نے انتخابات سے ایک ماہ قبل کجریوال کی گرفتاری کو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے تیار کی گئی ”سیاسی سازش“ قرار دیا تھا۔اروند کجریوال کی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا تھا جب انہوں نے 2021 میں شراب کی فروخت کو آزاد کرنے اور اس شعبے میں سرکاری منافع چھوڑنے کی پالیسی کو نافذ کیا۔
اس پالیسی کو آئندہ برس واپس لے لیا گیا تھا لیکن لائسنسوں کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے نتیجے میں کجریوال کے دو اعلیٰ حلیفوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں