12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی کی شرح 22.32 فی صد کی شرح پر آ گئی 

04:30 PM, 10 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 22.32 فی صد کی شرح پر آ گئی  ہے۔ قلیل مدتی مہنگائی 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر تنزلی کے بعد 22.32 فیصد پر آگئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی 1.39 فیصد کم ہوگئی۔


حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 12 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 13کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ان میں کیلے ، گندم کا آٹا ، مرغی کا گوشت ، کوکنگ آئل 5 لیٹر ، ویجیٹیبل گھی ڈھائی کلو، ویجیٹیبل گھی، سرسوں کا تیل ، ایل پی جی ، انڈے   اور ڈیزل  شامل ہیں۔


گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز، مرغی کا گوشت ،گندم کا آٹا ، ایل پی جی، کیلے ، لہسن ، باسمتی چاول ٹوٹا، چینی اور سرسوں کا تیل  اور آگ جلانے والی لکڑی  شامل ہے۔تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں ٹماٹر ،انڈے ، آلو ، دال مسور، کوکنگ آئل 5 لیٹر ، گائے کا گوشت  ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام   اور تازہ دودھ  شامل ہے۔

مزیدخبریں