نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

11:51 AM, 10 May, 2024

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلیں 14 مئی کو سماعت کیلئے مقرر  کردی ہیں۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کریگا۔ 


بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی  شامل ہیں۔  وفاقی حکومت سمیت نیب ترامیم سے مستفید ہونے والے افراد نے عدالت عظمیٰ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔


سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 

مزیدخبریں