گلبرگ میں موجود ڈار ہا ؤ س کی صفائی کا عمل شروع 

11:44 PM, 10 May, 2022

لاہور:گلبر گ میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈا ر کی رہائش گاہ کی صفائی کا عمل شروع ہو گیا ،اسحا ق ڈار کے پرسنل سٹاف اور ریونیو سٹاف نے بند کمرے میں موجود سامان باہر نکا ل لیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ہجویری ہاؤس کی ضبط کی جانیوالی جائیداد میں اب گھر کا سامان اصل حالت میں رکھا جا رہا ہے ،گلبرگ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش 7ایچ گلبرگ میں صفائی کا عمل شروع ہو چکا ہے ،احتساب عدالت نے ہجویری ہاوس کی جائیداد ضبط کی تھی ۔

بزدار سرکار نےسال 2020 میں ہجویری ہائوس کی نیلامی کروانے کی کوشش کی ،دوران نیلامی سابق وزیر خزانہ کے گھر کا سامان ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے پرسنل اسٹاف اور ریونیو سٹاف نے کمرے میں بند سامان کو نکال لیا ہے۔اسحاق ڈار کے گلبرگ میں واقع ہجویری ہائوس میں پولیس اورریونیو سٹا ف کی موجودگی میں گھر کا سامان اصل حالت میں رکھا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں