بھارت نے پاکستانی فوج اور مجھے انتقام کا نشانہ بنایا، عمران خان

10:02 PM, 10 May, 2022

جہلم :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ایک منصوبہ ہم بناتے ہیں دوسرا منصوبہ اللہ بناتا ہے مگر جیت اللہ کے منصوبے کی ہوتی ہے ،اللہ کا شکر ہے کہ اس نے قوم کو جگا دیا ہے،اس حکومت نے قوم کی غیرت کو نقصان پہنچایا ہے اور اب اس قوم نے فیصلہ کر لیا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے ۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا میں نے جہلم میں کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا،پہلے میرا خیال تھا کہ ہم 20 لاکھ لوگوں کا مجمع اسلام آباد میں اکٹھا کرینگے لیکن جو صورتحال میں دیکھ رہا ہوں اس سے لگتا ہے کہ اب یہ تعداد 20 سے بڑھ کر 25 لاکھ ہو جائے گی ۔

عمران خان نے جہلم جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ آئندہ جہاں آپ تحریک انصاف کے جھنڈے لائینگے وہیں اس سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے تحریک انصاف کے جلسوں میں لایا کریں ،انہوں نے کہا ان ساری جماعتوں نے بندر بانٹ شروع کردی ہے،فضل الرحمان نے سڑکیں بنانے کی وزارت چن لی تاکہ پیسہ اکٹھا کرسکے۔

آج لندن میں بیٹھے نواز شریف نے ساری کیبنٹ کو آپکے پیسے سے لندن بلا لیا ہے ،لیکن ان لوگوں کو خبر ہونی چاہیے کہ پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے ۔

عمران خان نے جلسے میں دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جانتے ہیں میں میر جعفر کس کو کہتا ہوں ،شہباز شریف کچھ تو شرم کرو، تم میر جعفر ہو،آصف زرداری تمہارے بارے میں کہوں گا کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے،آصف زرداری میں نے کہا تھا میں باہر نکلا تو تمہارے لیے زیادہ خطرناک بنوں گا، تو بس اب میں سندھ آ رہا ہوں ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا بھارت نے پاکستانی فوج اور مجھے انتقام کا نشانہ بنایا،بھارت پی ٹی آئی اور فوج کے خوف سے پاکستان کو نہیں توڑ سکتا،انہوں نے کہا میرا سب کچھ بیچ کر میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،نوازشریف 8سال ملک سے باہرہے ،نوازشریف نے 24نجی دورے لندن کے کیے ہیں اور زرداری نے 50دورے کیے۔

عمران خان نے کہا ماضی کے حکمران نواز شریف کے دور میں ہی بھارت ہمارے اُ س وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کو دہشتگرد کہا ،یہ وہ حکمران ہیں جو بیرونی طاقتوں کے سامنے نہیں بول سکتے ،شہباز شریف کیا تم میں روس سے تیل خریدنے کی طاقت ہے؟بھٹو کے خلاف بیرونی سازش کرکے اس کو پھانسی دی گئی۔


سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا میں نے تو صرف ساڑھے تین سال حکومت کی ،میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان کو قرضوں تلے دبایا کس نے ؟پچھلے تیس سال سے تو یہ دونوں پارٹیاں باری لے رہی ہیں ،پتا نہیں یہ کیسے دوسرے ممالک میں جا کر قرضے مانگتے تھے ،عمران خان نے کہا میرے لیے باعث شرم قرضہ مانگنا ہے،شوکت خانم کیلئے کی تعمیر کیلئے میں نے اپنی عوام سے پیسے مانگے،غیروں کے در پہ ہاتھ پھیلانا میرے لیے بہت معیوب ہے، ہمیں بھکاری کس  نے بنایا، انہوں نے جو عوام کے پیسے لوٹ کر باہر اکٹھے کرتے رہے۔

مزیدخبریں