شہباز شریف میر جعفر تم ہو ! عمران خان کی جہلم جلسے میں 'وضاحت'

09:34 PM, 10 May, 2022

نیوویب ڈیسک

جہلم : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میر جعفر اور میر صادق کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میر جعفر شہباز شریف کو کہا تھا ۔

جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ میں نے ایبٹ آباد جلسے میں فوج کو میر جعفر کہا ۔شہبازشریف تم شرم کرو میں نے میر جعفر تم کو کہا ہے۔ اصل میر جعفر تم ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ جب میں حکومت میں تھا تو بندھا ہوا تھا میں تو شکر کر رہا ہوں کہ اب حکومت سے نکلا ہوں اور عوام میں آگیا ہوں۔ 

مزیدخبریں