شاہ محمود قریشی نے جہلم جلسے سے بڑی بریکنگ نیوز بھی دیدی 

09:27 PM, 10 May, 2022

جہلم :سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہلم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بڑی بریکنگ نیوز دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب 25 لوٹے گھر چلے جائینگے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے کہا وہ کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی لیکن پاکستانی قوم کسی دھمکی یا سازش سے خائف نہیں ہے ،انہوں نے کہا آئو مراسلہ کی سچائی کیلئے ایک کمیٹی بناتے ہیں ۔

شاہ محمودقریشی نے شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا نئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں آٹے اور گندم کا بحران آنے والا ہے،یہ حکومت  اور اس کے حلیف کہتے  تھےکہ عمران کی حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا سکی،اب بتائیں یہ کیا کر رہے ہیں ،اس حکومت کے آنے سے مہنگائی بڑھ گئی ہے،بجلی گیس کے بل بڑھ گئے ہیںٓ، غریب آدمی پس کر رہ گیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا عنقریب یہ 25 لوٹے گھر کو لوٹیں گے،جہلم کے لوگوں جاگتے رہنا۔

مزیدخبریں