جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ایک بار پھر فوج اور عدالتوں پر تنقید کی ہے ۔ کہتے ہیں چوکیدار نیوٹرل نہیں ہوسکتا ۔ سوموٹو لینے والے عوام کے سوموٹو سے ڈریں۔
جہلم میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے فواد چودھری نے کہا کہ چوکیداروں سے جہلم کے عوام کہتے ہیں اپ نیوٹرل نہ ہو بلکہ اپنا کام کریں اور الیکشن کروائیں۔
انہوں نے عدالتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوموٹو لینے والوں سے کہتے ہیں اپ سوموٹو لیں اس سے پہلے کے عوام اپنا سوموٹو لے لیں۔